Live Updates

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے دلدادہ ہو گئے

آرمی چیف نے مصافحہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے با آواز بلند سلام کیا جبکہ حکومتی وزراء نے اپوزیشن رہنماؤں کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ رانا ثناء اللہ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 13 مارچ 2019 00:21

لیگی رہنما رانا ثناء اللہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے دلدادہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2019ء) : لیگی رہنما رانا ثناء اللہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے دلدادہ ہو گئے۔ آرمی چیف نے مصافحہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے با آواز بلند سلام کیا جبکہ حکومتی وزراء نے اپوزیشن رہنماؤں کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق مسلم لیگ نے کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے قومی سلامتی کے اجلاس کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں تمام اپوزیشن رہنما بیٹھے ہوئے تھے لیکن حکومتی وزراء نے ان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا اور ہاتھ تک ملانا مناسب نہیں سمجھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیئر وزیر شاہ محمود قریشی آئے اور انہوں نے محض تین چار لوگوں سے ہاتھ ملایا اور جا کر بیٹھ گئے، وزیر خزانہ اسد عمر تشریف لائے تو وہ بھی بنا کسی سے دعا سلام لیے اپنی کرسی پر براجمان ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیکن حکومتی وزراء کے برعکس جب ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور باجوہ تشریف لائے تو انہوں نے با آواز بلند سب کو سلام کہا اور ان کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جب آئے تو انہوں نے ایک طرف سے شروع ہو کر اجلاس میں موجود تمام لوگوں سے فرداََ فرداََ مصافحہ کیا اور مصافحہ کرنے کے بعد وہ اپنی سیٹ پر بیٹھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی پر بریفنگ کے اس اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان خود کر رہے تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ پنجاب رانا ثناء اللہ نے ان خیالات کا اظہار معروف صحافی حامد میر کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں کیا۔ حکومتی وزراء کے اپوزیشن اراکین کے ساتھ نامناسب رویے اور پاک آرمی کے سربراہان کی خوش اخلاقی پر سینیئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے اراکین اپوزیشن کے ساتھ شائستہ رویہ اس لیے بھی تھا کہ ان کا اپوزیشن کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں جبکہ حکومت کے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اختلافات رہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات