نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کو نکلوایا ، بلاول نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاقات کی ،اعتزاز احسن

جب کمزور ہوتے ہیں تو نوازشریف پائوں پکڑتے ہیں موقع ملتا ہے تو گردن پکڑتے ہیں ، پیپلز پارٹی کے رہنما کی گفتگو

بدھ 13 مارچ 2019 16:48

نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کو نکلوایا ، بلاول نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کو نکلوایا ، بلاول نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاقات کی ،جب کمزور ہوتے ہیں تو نوازشریف پائوں پکڑتے ہیں موقع ملتا ہے تو گردن پکڑتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اعتراز احسن نے کہاکہ نواز شریف کا طریقہ یہ ہے جب کمزور ہوتے ہیں تو پائوں پکڑتے ہیں جب موقع ملتا ہے تو گردن پکڑتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ نواز شریف خود علاج نہیں کرنا چاہتے،پیپلز پارٹی نے سندھ میں بھی علاج کی آفر کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مفاہمت کی سیاست ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بلاول کا ظرف ہے کہ وہ نواز شریف سے ملے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے وزیراعظم یوصف رضا گیلانی کو نکلوایا۔