رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور پانی چوروں کے خلاف اندرون سندھ بھی آپریشن بدستور جاری

نگر جی شاخ RD-45 پر نہری علاقے کے 30 مقامات سے پانی کے غیر قانونی کنکشنز،مونگھے اور نکوں کا صفایا کر دیا گیا

جمعرات 14 مارچ 2019 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور پانی چوروں کے خلاف اندرون سندھ بھی آپریشن بدستور جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے بدین کی تحصیل شہید فاضل راہو میں محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ پانی چوروں کے خلاف جمعرات کو بھی آپریشن کیا۔تازہ آپریشن کے دوران نگر جی شاخ RD-45 پر نہری علاقے کے 30 مقامات سے پانی کے غیر قانونی کنکشنز،مونگھے اور نکوں کا صفایا کر دیا گیا۔علاقے کے کاشت کاروں نے رینجرز،محکمہ آبپاشی اور پولیس کے اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔