کراچی، شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے خارج/زر ضمانت کی واپسی سے متعلق درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی

جمعرات 14 مارچ 2019 18:43

کراچی، شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے خارج/زر ضمانت کی واپسی سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے خارج/زر ضمانت کی واپسی سے متعلق سماعت، درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے نیب سے شرجیل میمن کے خلاف کیس کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے،نیب کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن جیل میں ہے، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کررہے ہیں،عدالت کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن اب تو جیل میں ہے نام ای سی ایل سے نکالنے کی کیا ضرورت ہے ،شرجیل میمن کے وکیل کا موقف تھا کہ نام ای سی ایل میں شامل کرنا انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتا ہوں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کاحکم دیا جائے،شرجیل میمن نے زرضمانت کی ضبطگی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے،شرجیل میمن وزیر اطلاعات سندھ کی حیثیت سے پانچ ارب 67 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس میں گرفتار ہیں۔