علم ایک ایسا سرمایہ ہے جو کسی بھی نوجوان کی شخصیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ یہ ہی نوجوان ملک و قوم کے لیے بہتر مستقبل ثابت ہوتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 18:03

جہلم (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) علم ایک ایسا سرمایہ ہے جو کسی بھی نوجوان کی شخصیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ یہ ہی نوجوان ملک و قوم کے لیے بہتر مستقبل ثابت ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں عطائے اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ و     ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن سید حماد عابد کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد مدثر غفور کے علاوہ اسسٹنٹ پروفیسر فراز اشرف،سٹیٹ آفیسر فیصل میاں کے علاوہ یونیورسٹی کے تمام تدریسی سٹاف اور انتظامی سٹاف موجود تھا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ آج انہوں نے کہا کہ آج کا دن طلبا کے لیے اس لحاظ سے اہم ہے کہ انہوں نے اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہوئے جس طرح اپنی تعلیمی قابلیت کو امتحان دے کر اس میں کامیاب ہوئے اور آج وہ اپنی محنت کا صلہ بڑے فخر سے حاصل کر رہے ہیں جبکہ ان کے والدین کے لیے بھی آج خوشی کا دن ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایک ایسا ادارہ ہے جسے عالمی دنیا میں اعلی مقام حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے تعلیمی معیار کو تسلیم کیا جاتا ہے کیونکہ اس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے اور میں پورے دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ    پنجاب یونیوسٹی کے کیمپسز کا شمار پاکستان کے تعلیمی ادروں میں سر فہرست ہے      وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے یونیورسٹی کے چار تعلیمی شعبوں کے 779 طلبا و طالبات میں کامیابی کی اسناد تقسیم کیں جبکہ یہ تقریب ہر لحاظ سے ایک پروقار تقریب تھی جس میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،تعلیمی ، وکلاء کمیونٹی اور طلباء کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔