پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تحفظ پاکستان یوتھ کے عنوان سے کنونشن منعقد کرنے کااعلان کردیا

کنونشن کامقصد ملک کی سالمیت ،خود مختاری،پاک فوج کیساتھ یکجہتی ہے ، جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، صدر جے آئی یوتھ

پیر 18 مارچ 2019 22:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاورنی23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرپاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تحفظ پاکستان یوتھ کے عنوان سے کنونشن منعقد کرنے کااعلان کردیا۔کنونشن کامقصد ملک کی سالمیت ،خود مختاری،پاک فوج کیساتھ یکجہتی ہے جبکہ اس کے علاوہ یہ بھی پیغام دیناہے کہ جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں جے آئی یوتھ کے صدر نور غلام آفریدی ،جی ایس سراج الحق،نائب صدر عابد اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ نوجوانوں کو منظم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے وہ اپنی عملی زندگی کا آغاز کرتے ہے جبکہ نوجوان نسل کو سیاسی نعروں میں ملک و قوم کا مستقبل قرار دیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان میں یوتھ وٹروں کی تعداد 65 فیصد سے زیادہ ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے نوجوانوں کو ہر میدان میں نظر انداز کیا جاتا ہے کیونکہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کے لئے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی ہے تاہم ہمارے نوجوان نسل کیساتھ ڈگریاں ہونے کے باوجود بے روزگار اور دیگر مسائل سے دو چار ہے جسکی وجہ سے زیادہ تر نوجوان مایوس ہو کر مختلف جرائم کیساتھ منسلک ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں 23 مارچ کو اوقاف ہال عید گاہ میں تحافظ پاکستان یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان ،جے ائی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل ،ضلع پشاور کے امیر عتیق ارحمن ،جے ائی یوتھ کے صوبائی صدر محمد سدیق ارحمن پراچہ اور دیگر بھی شرکت کرینگے ۔