Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات، تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر وضاحت پیش کی

وزیراعظم عمران خان کا اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضی کا اظہار،پنجاب کی سیاسی صورتحال اور انتظامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال

پیر 18 مارچ 2019 22:59

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات، تنخواہوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر وضاحت پیش کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے وزیراعظم کو اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال اور انتظامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔گزشتہ ہفتے پنجاب اسمبلی نے اپنے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت ان کی تنخواہ اورمراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کر دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر پنجاب محمد سرور کو اراکین اسمبلی پنجاب کی تنخواہوں کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا تھا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات