مجھے دکھ ہوتا ہے کہ شہبازشریف نے غریبوں کے 10ہزار سکول بند کر دئیے‘ چودھری پرویزالٰہی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے کہتا ہوں کہ وہیں سے کام شروع کریں جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا‘ سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب
بدھ 20 مارچ 2019 20:40
(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے تالیوں کی گونج میں کہا کہ ہم نے سکول، کالج اور گجرات یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارے بنائے، گجرات یونیورسٹی اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے جس میں 17ہزر طلبا و طالبات زیرتعلیم ہیں دیگر شہروں تک پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات بھی ہیں، میری خواہش ہے کہ کوئی ایسا مضمون نہ رہ جائے جو یہاں نہ پڑھایا جائے لیکن بدقسمتی سے پچھلی حکومت نے گجرات یونیورسٹی کیلئے ایک پیسہ تک نہیں دیا کیونکہ تعلیم کو انہوں نے کبھی اہمیت ہی نہیں دی، چند دانش سکول بنا دینے سے تعلیم نہیں ملتی آج وہ سکول بھی نیلی پیلی ٹیکسی اور مکینکل تندور کی طرح فیل ہو چکے ہیں، ہم نے ہمیشہ عام اور غریب آدمی کی فلاح کیلئے منصوبے بنائے، تاریخ میں پہلی بار ایمرجنسی سروس 1122 بنائی، ایمرجنسی میں فری ادویات فراہم کیں، میں نے پنجاب میں 100 ارب سرپلس چھوڑا تھا آج صرف خزانہ ہی نہیں سب کچھ خالی ہے بلکہ قرضے میں ڈوبے ہوئے ہیں، ہمارے دور میں کبھی ایسا نہیں ہوا تھا لیکن آج ایک بیڈ پر چار چار مریض ہیں، آج جس ڈنگہ روڈ سے ہم آئے وہی ہے جو میں نے 10 سال پہلے بنوائی تھی، سارے گجرات کا یہی حال ہے، مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں کے نمائندے پتہ نہیں کیا کرتے رہے یہ اگر اپنے وزیراعلیٰ کو کچھ کہہ نہیں سکتے تھے تو یہی کہہ دیتے کہ ہماری سڑکیں ہی مرمت کروا دیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ مجھے تعلیم سے منسلک ادارے میں آ کر خوشی ہوتی ہے، جب میں گجرات یونیورسٹی بنا رہا تھا تو لوگ کہتے تھے کہ پتہ نہیں کیا بن رہا ہے یہ چلے گا بھی یا نہیں لیکن جب یونیورسٹی بن گئی تو اللہ تعالیٰ نے بہت عزت دی، حکمران جب نیک نیتی سے کام کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی شامل ہوتی ہے، جب حکمران بدنیت اور بددیانت ہوں تو پھر یہی حلیہ ہوتا ہے جو شہبازشریف نے پنجاب کا اور نوازشریف نے پاکستان کا بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نیک نیت انسان ہیں ان کے دل کے اندر غریبوں کی محبت ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی نیک دل ہیں اور ان کو احساس ہے کہ عام گھر کے فرد کی ضروریات کیا ہیں، انشاء اللہ ہم مل کر عوام کی فلاح کیلئے کام کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.