پاکستان کشمیری عوام کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہو سکتا ،چیئر مین سینیٹ
کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر حال میں جاری رکھی جائیگی،محمد صادق سنجرانی چیئر مین سینیٹ سے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر راجہ مشتاق منہاس کی ملاقات،وزیر اطلاعات نے آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں ،حکومت کی کارکردگی بارے مفصل بریفنگ دی
جمعرات 21 مارچ 2019 18:01
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی وجہ سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔وزیر اطلاعات نے اس موقع پر چیئرمین سینٹ کو آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا اور حکومت کی کارکردگی کے بارے میں مفصل بریفنگ دی جسے چیئرمین سینٹ نے بے حد سراہا۔وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ کشمیری بہادری سے ایل او سی پر ڈٹے ہوے ہیں اور اللہ کے فضل سے پاک فوج کے ہوتے ہوے ہمیں کسی قسم کا ڈر اور خوف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج دونوں طرف سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عزم اور حوصلے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور پاک فوج کیساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اچھی طرح سے جان لے ہم ایک جرات مند قوم ہیں جسے کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کے حامی نہیں ہیں مگر قومی غیرت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجا سکتا۔انہوں نے کہا ہندوستان سمجھ لے دفاع وطن کیلے کشمیر و پاکستان ایک ہیں۔انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں آزادکشمیر کی قیادت اور حریت کانفرنس کی قیادت ایک پیج پر ہیں جنہیں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کل جماعتی کانفرنس کے ذریعے اکٹھا کیا اور ایک ہی مشترکہ بیانیہ تشکیل دیا گیآ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی داخلی تحریک آزادی کو دہشت گردی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اسے یہ علم ہونا چاہیے کہ کشمیری عوام گذشتہ ستر سال سے اپنے حق خودارادیت کیلیے برسر پیکار ہیں جس کا حق انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت تمام تر ترغیبات کے باوجود ایک بھی کشمیری کو اپنی جانب راغب نہیں کر سکا ہے ،کشمیری ہر حال میں بھارت سے آزادی چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا بھارت پلوامہ واقعہ کی آڑ میں پاکستان پر دباو ڈالنا چاہتا تھا لیکن اسے کامیابی نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ جارحیت پر اتر آیا اور پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا ہم اپنی غیرت و حمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے پاکستان نے بھرپور جواب دیا جس کی پوری قوم حمایت کرتی ہے اور کٴْھل کر اپنی مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے،وزیر اطلاعات نے اس موقع پر چیئرمین سینٹ کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.