Live Updates

پیپلز پارٹی کی بلاول بھٹو زر داری اور آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت

تیس منٹ کا ٹریلر تھا، اگر ملک گی کال دی تو ڈنڈا مارو گے تو ڈنڈا کھاؤگے،عمران خان آپ فیلڈ مارشل عمران نیازی نہ بنیں ،ٹریلر پر اکتفا کریں، پوری فلم نہ چلنے دیں،نیب کے خلاف ہماری جنگ جمہوریت کے خلاف جنگ ہے ،شہریار آفریدی محب وطنی کا درس نہ دیں ،کیا وزیر داخلہ کی ویڈیو بھارتی اخبروں کی ہیڈ لائن نہیں بن سکتی ، پلواشہ خان اور نفیسہ شاہ کی میڈیا کو بریفنگ

جمعرات 21 مارچ 2019 19:13

پیپلز پارٹی کی بلاول بھٹو زر داری اور آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زر داری اور آصف علی زر داری کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تیس منٹ کا ٹریلر تھا، اگر ملک گی کال دی تو ڈنڈا مارو گے تو ڈنڈا کھاؤگے،عمران خان آپ فیلڈ مارشل عمران نیازی نہ بنیں ،ٹریلر پر اکتفا کریں، پوری فلم نہ چلنے دیں،نیب کے خلاف ہماری جنگ جمہوریت کے خلاف جنگ ہے ،شہریار آفریدی محب وطنی کا درس نہ دیں ،کیا وزیر داخلہ کی ویڈیو بھارتی اخبروں کی ہیڈ لائن نہیں بن سکتی ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین رہنما نفیسہ شاہ اور پلواشہ خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز وفاقی دارلحکومت کو مکمل طور پر بند کیا گیا ،وفاقی پولیس گردی اور وزیر داخلہ کے اس رویئے کی مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے تمام تھانوں میں کارکنوں کو گرفتار کرکے بھردیا گیا ،صبح پارٹی کارکنوں کے گرفتار کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے گرفتار کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوںن ے کہاکہ آصف زرداری پہلے بھی نیب کا سامنا کر چکے ہیں اور اب بھی نیب کا سامنا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب گردی میں کوئی ہتھکڑی میں جاں بحق ہوجاتا ہے ،نیب کے خلاف ہماری جنگ جمہوریت کے خلاف جنگ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کا وزیر داخلہ کالعدم تنظیم کے سربراہ کو جو کہہ رہا ہے اس کی ویڈیو موجود ہے ،حکومت اس لئے خوف زدہ ہے کہ ہمارے چیئرمین نے تین وزراء کے کالعدم جماعتوں سے رابطوں کی بات کی۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیر داخلہ شہریار آفریدی محب وطنی کا درس دیتے ہیں،کیا وزیر داخلہ کی ویڈیو بھارتی اخبروں کی ہیڈ لائن نہیں بن سکتی ۔ پلواشہ خان نے کہاکہ گزشتہ روز تیس منٹ کا ٹریلر تھا، اگر ملک گی کال دی تو ڈنڈا مارو گے تو ڈنڈا کھاؤگے۔ پلواشہ خان نے کہا کہ عمران خان آپ فیلڈ مارشل عمران نیازی نہ بنیں ،ٹریلر پر اکتفا کریں، پوری فلم نہ چلنے دیں۔

پلواشہ خان نے کہاکہ آج غداری کی بات کرنے والے وزیر اعظم اس دن کہاں گئے تھے جب مودی سے چندہ مانگنے گئے تھے۔پلوشہ خان نے کہاکہ نیازی صاحب کو کہنا چاہتی ہوں کہ ڈھاکہ کا میدان نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کسی کی جاگیر نہیں، پرامن احتجاج سب کا حق ہے، انہوںنے کہاکہ نیازی خان نے پولیس وینود سے بندے چھڑائیں، یہ کوئی ہٹلر کی حکومت ہے کہ نعرے نہیں لگ سکتے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکن پرامن آتے ہیں ،اگر ڈنڈا مارو گے تو ڈنڈا کھائو گے، سلیکٹیڈ وزیر اعظم اپنی حد میں رہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں فلم چلانے پر مجبور نہ کریں، ابھی بارشوں کی عنایت ہے، اپریل کے آخر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات