ٌپشاور،باچا خان یونیورسٹی چارسدہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان ریلی کا انعقاد

جمعہ 22 مارچ 2019 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ ٹیچرز ایسوسی ایشن (بیوٹا) کے زیر اہتمام یوم پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بیوٹا ڈاکٹر اکرام اللہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد شکیل نے یوم پاکستان کے منانے کی اہمیت کواجاگر کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر افواج پاکستا کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا مقررین نے افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا‘ مقررین نے چانسلر باچا خان یونیورسٹی شاہ فرمان سے پرزور اپیل کی ہے یونیورسٹی کے ملازمین جواپنے کنٹریکٹ کے حصول کیلئے کوشش کر رہے تھے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ان پر ایف آئی آر درج کرانا اور ان پر دہشت گردی کے دفعات لگانے کے واقعے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بنائے جائے یہ ان ملازمین میں شامل تھے جنہوں نے نامساعد حالات میں اپنے فرائض سرانجام دئیے اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گرد حملے میں غازی رہے ان کی قربانیوںکو سراہنے کے بجائے ان کو ملازمت سے فارغ کرنا ظلم کی انتہا ہے جس کی بیوٹا پر زورمذمت کرتاہے ۔