Live Updates

یوم پاکستان پر سعودی قیادت کا پیغام

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان کے برادر عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 مارچ 2019 13:26

یوم پاکستان پر سعودی قیادت کا پیغام
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2019ء) :ملک بھر میں قرار دادِ پاکستانپیش کیے جانے کے 79 سال پورے ہونے پر یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔اس حوالے سے ملک بھر میں مخلتف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔سعودی قیادت نے بھی یوم پاکستان پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یوم پاکستان کے موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کے برادر عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

صدر کے لیے خیر سگالی کے جذبات پیش کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیزر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ڈاکٹر عارف علوی کو یومِ پاکستان کی مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔

گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودینے یوم پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی سے پاک ماحول میں آگے بڑھیں۔ یہ بات وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بتائی ۔ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے یوم پاکستان پر نیک تمنائوں کا پیغام بھیجا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی سے پاک ماحول میں آگے بڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے لوگ امن پرستی اور جمہوریت کیلئے کام کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات