Live Updates

ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان کے قومی پرچم کو بوسہ

ڈاکٹر مہا تیر محمد کی پاکستانی پرچم کو بوسہ دینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 مارچ 2019 17:06

ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان کے قومی پرچم کو بوسہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2019ء) آج صبح اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی طرف سے پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا،) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کے دور ان دفاعی سازو سامان ، دشمن کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والے الخالد سمیت دیگر ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش کی گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تھے۔

سلامی کے چبوترے پر وزیر اعظم عمران خان ،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیااور تلاوتِ کلام پاک کی گئی ۔تقریب میں موجود مہمان وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کا قومی پرچم پیش کیا گیاانہوں نے سبز ہلالی پرچم کو بصدِ احترام بوسہ دیا۔

(جاری ہے)

مہا تیر محمد کی پاکستانی پرچم کو انتہائی احترام کے ساتھ تھامنے او ر بوسہ دینے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔

جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔اس موقع پر پاکستان کے جدید ترین نصر میزائل سسٹم، بابر کروز میزائل سسٹم، شاہین I، شاہین II،شاہین IIIمیزائل سسٹم، بغیر پائلٹ طیارے شہپر، براق سمیت دفاعی سازو سامان کا مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی ایوی ایشن اور بحریہ ایوی ایشن کے 15کوبرا، ایم آئی 17، پیونک ہیلی کاپٹروں پر مشتمل دستوں نے 300 فٹ کی بلندی پر پرواز کی اور شاندار فضائی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

پریڈ میں ایف 16، جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے فضاء میں خوبصورت رنگ بکھیرئے ۔ پریڈ میں پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ اور پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے کمانڈوز کا 10ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ تینوں مسلح افواج کے پیرا شوٹرز میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ کی قیادت میں یکے بعد دیگرے سلامی کے چبوترے کے سامنے اترے صدر مملکت نے فرداً فرداً تمام پیرا شوٹرز سے مصافحہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات