سیاسی کارکنوںکیخلاف مقدمات اورکریک ڈان سے ایک مرتبہ پھر مشرف آمریت کی یاد تازہ ہو گئی‘لیگی رہنما

․حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر اور مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی ،غریب کیلئے ایک وقت کی روٹی مشکل ہو چکی‘خواجہ عمران /محمد پرویز ملک

اتوار 24 مارچ 2019 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات اور کریک ڈان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت کی طرف سے ن لیگ کے سیاسی کارکنوںکے خلاف مقدمات اورکریک ڈان سے ایک مرتبہ مشرف آمریت کی یاد تازہ ہو گئی ہے، حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر ہو نہیں رہی گیس پانی بجلی غائب ہے مہنگائی آپے سے باہر ہے،غریب کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے لیکن سیاسی کارکنوں کے خلاف صرف اس بات پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے اس قائد میاں نواز شریف سے محبت کرتے ہیں جس نے ملک کو نہ صرف ادھیروں سے نکالا لوڈ شیڈنگ ختم کی بلکہ دہشتگردی سے بھی نجا ت دلائی،سیلکٹڈ حکومت کے پاس سیاسی کارکنوںکیخلاف مقدمات بنانیکے علاوہ کوئی معاشی ایجنڈا نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میںرہنماں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک،میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہی ہے عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا حکمرانوں نے عوام کو مہنگایہ کے سونامی میں ڈبودیا 5ماہ صمیں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا ،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی ہیں حکومت نہیں چلا سکیں گے ، عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے۔