بلاول بھٹو زرداری کا26مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کراچی میں لانڈھی اور ملیر اسٹیشن پر خطاب کا امکان ، ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدرآباد اسٹیشنز پر بھی رکیں گے

اتوار 24 مارچ 2019 20:35

بلاول بھٹو زرداری کا26مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا جائے گا۔ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفی نواز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں لانڈھی اور ملیر اسٹیشن پر خطاب کا امکان ہے جبکہ بلاول بھٹو ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدرآباد اسٹیشنز پر بھی رکیں گے اور جیالوں سے اسٹیشن پر ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ کی رات کو نواب شاہ میں قیام کریں گے اور 27 مارچ کی صبح براستہ سکھراسٹیشن لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ لاڑکانہ میں 4 اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی میں شرکت کریں گے۔مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بذریعہ ٹرین لاڑکانہ روانہ ہوں گے کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اب تک کراچی سے سکھر اور لاڑکانہ کا فلائٹ آپریشن معطل ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ٹرین مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔