Live Updates

ویزا پالیسی کے حوالے سے حکومت کا اہم اقدام

غیر ملکی سیاحوں کے ویزے کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 11:07

ویزا پالیسی کے حوالے سے حکومت کا اہم اقدام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ2019ء) ویزا پالیسی کے حوالے سے حکومت کا اہم اقدام سامنے آیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کے ویزے کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو سیاحوں کے لیے پرکشش ملک بنانے کے لیے ویزا پالیسی میں نرم کی گئی۔

خیال رہے دو ماہ قبل وفاقی کابینہ نے نئی ویزا پالیسی میں نرمی کی منظوری دی تھی۔ دو ماہ قبل وزیراعمظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نرم ویزہ پالیسی ، رواں سال کی حج پالیسی اور دوسرے معاملات پر ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے وفاقی کابینہ کو پاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ نے قومی ویزا پالیسی میں نرمی کے فیصلے پراطمینان کا اظہار کیا۔ بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے ابتداء میں 50 ممالک کوآن ارائیول ویزا ملے گا۔ متعدد ممالک کو آن لائن اپلائی کرنے پرالیکٹرانک ویزا ملے گا۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 190 سے زائد ممالک کیلئے ویزا شرائط نرم کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ملائیشیا کا نام بھی نرم ویزا پالیسی میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ویزہ پالیسی کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے ویزہ پالیسی میں نرمی کا مقصد ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے، تاکہ سیاحت سے ملک کے زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ کیا جاسکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کے پوٹینشل کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوارزم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سیاحت کے فروغ میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ویزہ پالیسی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم ملائیشیاء کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے نرم ویزہ پالیسی میں ملائیشیاء کا نام ہی شامل نہیں کیا بلکہ پشاور سے ملائیشیا کے لئے فلائٹس جلد شروع کرنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔انہوں نے کاہ کہ فلائٹس سروس سے بیرون ملک کام کرنے والے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات