بھارتی وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو بھارتی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی

آخری وقت میں اجازت واپس لینے پر ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہا تیر محمد کو پاکستان پہنچے کے لیے خاصا لمبا فضائی سفر کرنا پڑا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 11:42

بھارتی وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو بھارتی فضائی حدود سے گزرنے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2019ء) بھارتی وزیراعظم نریند مودی نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو بھارتی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہا تیر محمد پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے تو اس موقع پر بھارتی وزیراعظم کی انتظمایہ نے انہیں بھارت کی فضائی حدود سے پرواز کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ اجازت آخری موقع پر واپس لے لی گئی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹر مہا تیر محمد کا پاکستان تک پہنچے کا فضائی سفر خاصا لمبا ہو گیا اور وہ بحریہ عرب سے عمان تک گئے اور پھر وہاں سے اسلام آباد پہنچے۔عالمی تعلقات کے ماہرین نے اسے حیرت انگیز قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور ملائشییا کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ اچھی رہی ہے۔

جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بھی 10 ارب ڈالز سے زائد ہے جسے اگلے پانچ سالوں میں 25 ارب ڈالر تک لے جانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اس غیر معمولی اور غری سفارتی اقدام کی ایک ممکنہ وجہ ڈاکٹر مہا تیر محمد کی طرف سے پاکستان کو بھارت پر ترجیح دینا بھی ہو سکتی ہے۔ایک بھارتی صحافی نے 2017میں نجیب رزاق کے تیسرے دورہ بھارت کے دوران لکھا تھا کہ حکومت بہت سے افراد اور بھارتی اسٹرٹیجک کمیونٹی متفق ہیں کہ 1981ء سے 2003ء تک اقتدار میں رہنے والے ڈاکٹر مہا تیر محمد کے دور میں دو طرفہ تعلقات غیر مطمئن تھے اور اس کی وجہ سے بھارت کے ازلی دشمن پاکستان کی جانب کا رحجان ہے۔

پاکستان کے ایک سینئیر ریٹائرڈ سفاترکار نے کہا کہ ایسا اقدام ان ممالک کے درمیان بہت مشکل ہوتا ہے۔جو ایک دوسرے کے خلاف نہ ہوں لیکن ہاں ایسے سرگرداں ،ماحول میں ایسا ہو سکتا ہے۔جیسا کہ ماحول پاکستان اور بھارت کے دوران ابھی ہے لیکن اس سب سے مودی انتظامیہ ذلالت ظاہر ہوتی ہے۔واضح رہے ملائیشیا میں قریبا 17لاکھ بھارتی نژاد ہندو رہتے ہیں اور ملائشیا میں مقیم ہندوں کا 86فیصد بنتا ہے۔وزیراعظم مہا تیر محمد خود بھی بھارتی نژاد ہیں،مہا تیر محمد کے دادا سکندر کو برٹس ایسٹ انڈیا کمپنی 1870ء میں کیرالہ سے کیدے رائل پیلس میں بطور انگریزی زبان کے ٹیوٹر کے طور پر لے کر آئی تھی۔