سیرت نبوی پرچل کر ہی امت کامیاب ہوسکتی ہے،مولانا فضل الوہاب

ریاست مدینہ کی بنیادانصاف اور اخوت پرقائم تھی، عوام کو انصاف فراہم کیاجائے ارباب اقتدار عوام کو انصاف اور ریاست میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں ، عطااللہ علوی، شیخ الطاف کا تقریب سے خطاب

منگل 26 مارچ 2019 14:01

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سیرت نبوی پرچل کر امت کامیاب ہوسکتی ہے۔ ریاست مدینہ کی بنیادانصاف اور اخوت پرقائم تھی۔ ارباب اقتدار عوام کو انصاف اور ریاست میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا علامہ نیلم کے معروف علاقہ دنجر میں حافظ خالد رانا کی دستار فضلیت کے موقع پر شیخ الحدیث جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ چھتر مولانا فضل الوہاب، معروف مذہبی سکالر عطااللہ علوی ، معروف روحانی پیشوا،ْ پیر شیخ محمد الطاف نقشبندی ،مولاناقاری قاسم فاروقی ، مولانا قاری اخلاق حسین مدنی ، مولانا صوفی ارشاد حقانی ودیگر نے دنجر اور بور میں تبلیغی دورے کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا اسلام کی عادلانہ تعلیم سے ا مت مسلمہ دنیامیں نامور مقام رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام نے ہمیشہ اخوت اور محبت کی تعلیم دی ۔ مگربدقسمتی سے ہمارے ملک سے انصاف ناپید ہوتاجارہاہے۔ حکمران عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح سمجھ کر انھیں جائز حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا اس وقت مسلمانوں کی کامیابی صرف سیرت طیبہ پرعمل کرنے میں ہے۔

مسلمان حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ملک میں انصاف اور اخوت کے رشتے کو عام کریں ۔ نہتے شہریوں پر گولیاں برسانا بدترین زیادتی ہے ۔ انھوں نے کہا اسلام کی تعلیم سے دوری کے باعث مسلمان دنیامیں پسپاہوئے۔ انھوں نے کہا اسلام کی تعلیمات ہی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ دنیا کا کوئی بھی فرد ان تعلیمات کو چھوڑ کر منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔ انھوں نے کہا اسلام کی تعلیمات نے امت مسلمہ کو متحد ومتفق کیا۔ مگرآج مسلمان ہی اختلافات کاشکارہیں۔ انھوں نے کہا اسلام کے آفاقی دین نے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کیا۔ مگربدقسمتی سے مسلمان تفرقہ بازی کا شکارہیں اور آپنی قوت کھوچکے ہیں۔