Live Updates

نوازشریف کی صحت پر جو جھوٹ وزیر اعظم اور درجن چمچوں نے بولے اس کی مثال نہیں ملتی ،

ان کے کم ظرف ہونے پر معافی تو مانگنا بنتا ہے،شاہد خاقان مجھے امید ئے اپیل میں بھی نواز شریف کو ریلیف ملے گا اور کیسز کی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی، سابق وزیراعظم کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو عمران خان سمیت دو درجن سے زائد ترجمان جو آٹھ ماہ سے نواز شریف کی طبیعت پر سیاست کر رہے تھے، مریم اور نگزیب کی میڈیا سے بات چیت

منگل 26 مارچ 2019 16:50

نوازشریف کی صحت پر جو جھوٹ وزیر اعظم اور درجن چمچوں نے بولے اس کی مثال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ریلیف ملا ہے ، نوازشریف کی صحت پر جو جھوٹ وزیر اعظم اور ان کے درجن چمچوں نے بولے اس کی مثال نہیں ملتی ، ان کے کم ظرف ہونے پر معافی تو مانگنا بنتا ہے،مجھے امید ئے اپیل میں بھی نواز شریف کو ریلیف ملے گا اور کیسز کی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی۔

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدالت کے فیصلے میں نواز شریف کو ریلیف ملا ہے ،ہمیشہ عدالتوزن کا احترام کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری اولین ترجیح یہی تھی کہ نواز شریف صاحب علاج کی سہولت حاصل کر سکیں،پنجاب اور وفاقی حکومت کی کوشش کے باوجود عدالت نے ریلیف دی ہے ،جو جھوٹ وزیراعظم اور اس کے دو درجن چمچوں نے بولے اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سیاسی مقاصد کے لیے سیاسی لیڈر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ،یہ بات بھی ریکارڈ پر آئی کہ نواز شریف نے کبھی علاج سے انکار نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی صحت متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے امید ئے اپیل میں بھی نواز شریف کو ریلیف ملے گا اور کیسز کی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ یہ جو حکومت میں ہیں ان کے کم ظرف ہونے پر معافی تو مانگنا بنتا ہے۔

سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو خوش آئند سمجھتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تمام تحفظات عدالت میں پیش کئے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے 6 ہفتے کا ریلیف دیا گیا ہے،میاں صاحب کو تنائو سے پاک ماحول دیا جانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ضمانتی مچلکے سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کروا رہے ہیں،روبکار لیکر میں خود لاہور جائوں گا۔

اس موقع پر مریم اور نگزیب نے کہاکہ عدالت میں ثابت ہوا پنجاب حکومت میاں صاحب کے علاج کی سہولیات نہیں دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ثابت ہوا کہ میاں صاحب نے کسہ بھی وقت طبعی سہولیات کو مسترد نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ میاں صاحب نے کسی بھی ریکارڈ میں باہر جانے سے انکار نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سمیت دو درجن سے زائد ترجمان جو آٹھ ماہ سے نواز شریف کی طبیعت پر سیاست کر رہے تھے۔

انہوںنے کہاکہ کہتے تھے نوازشریف لندن جانا چاہتے ہیں وہ معافی مانگیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے 8 ماہ میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،گیس اور بجلی بل کے علاوہ حکومت نے کچھ نہیں دیا صرف جھوٹ ہی بولتے رہے،ایک پولیٹیکل لیڈر کی طبیعت پر سیاست کرتے رہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں وہ نواز شریف کی سیاست سے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات