نوازشریف پلی بارگین کے بعد بیرون ملک جا سکتے ہیں، فواد چودھری
نوازشریف کو ذہنی دباؤ ہے،کوئی بیماری نہیں،نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ہے، باہر نہیں جا سکتے، وزیراعظم کی آفر پر نوازشریف عمل کرتے توخواجہ حارث کی فیس بچ جاتی، نوازشریف پر باہر جانے کی عدالتی پابندی خوش آئندہے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 26 مارچ 2019 17:02
(جاری ہے)
نوازشریف کا سارا کچا چٹھا عدالت میں کھل گیا ہے۔ ثابت ہوگیا کہ نوازشریف کو ئی بیماری نہیں بلکہ انہیں صرف ذہنی دباؤ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف مستقل طور پرباہر جانا چاہتے ہیں تواس کا حل موجود ہے۔نوازشریف لوگوں کے پیسے واپس کریں۔خواجہ حارث کو چاہیے کہ میاں صاحب کو اچھی طرح قانونی ہدایت کریں۔نوازشریف علاج کیلئے باہرسے ڈاکٹر بلانا چاہتے ہیں توبلالیں کیونکہ ان کے پاس وسائل موجود ہیں۔میں حیران ہوں کہ میاں شریف نے اتفاق ہسپتال بنایا لیکن نوازشریف کو اس پر بھی اعتبار نہیں ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔ کیونکہ جو بھی ملک سے باہر گیا وہ واپس نہیں آیا۔نامناسب بات ہے اگر کوئی کہے علاج کروانے صرف لندن سے کم نہیں جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سندھ میں مارچ ہورہا ہے۔ انہوں نے 300ٹکٹ خریدے تھے، وہ اب بڑے مارچ کے اوپر ہیں ۔ بلاول نے ٹرین کیلئے 11لاکھ روپے ادا کیے۔ اچھی بات یہ ہے کہ بلاول نے پہلی بار ٹرین کے ٹکٹ خریدے ہیں۔این ایف سی ہوا ، مرادعلی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ کا اور حصہ بڑھایا جائے، میں نے اسد عمر سے بات کی کہ پہلا پیسا بھی لندن میں لگ گیا اب سندھ کا پیسا پھر دبئی یا لندن پر لگنا ہے توسندھ کے عوام فیصلہ کرلیں۔سندھ کے لوگوں کے اوپر ایک غاصب ٹولہ بیٹھا ہے۔ یہ ٹولہ نیب کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.