Live Updates

وزیراعظم کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عمران خان کے بیان پر افغان حکومت کے ردعمل پر دفتر خارجہ کی وضاحت

وزیراعظم کے بیان کو افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ سمجھا جائے،پاکستان افغان قیادت میں امن عمل کی کامیابی کے علاوہ کسی قسم کے مفاد کی خواہش نہیں رکھتا ،افغان مفاہمتی عمل کے اہم موڑ پر پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 27 مارچ 2019 14:05

وزیراعظم کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عمران خان کے بیان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان کے بیان پر افغان حکومت کے ردعمل پر دفتر خارجہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،وزیراعظم کے بیان کو افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ سمجھا جائے،پاکستان افغان قیادت میں امن عمل کی کامیابی کے علاوہ کسی قسم کے مفاد کی خواہش نہیں رکھتا ،افغان مفاہمتی عمل کے اہم موڑ پر پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم نے پاکستان کے نظام کا حوالہ دیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں نگران حکومت کے تحت انتخابات ہوتے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے بیان کو افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ سمجھا جائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغان قیادت میں امن عمل کی کامیابی کے علاوہ کسی قسم کے مفاد کی خواہش نہیں رکھتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے ذاتی دلچسپی لی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغان مفاہمتی عمل کے اہم موڑ پر پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ایسے اقدامات سے غلط فہمیاں پیدا ہوگی ۔ترجمان دفتر خارجہنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان افغان عوام کے پرامن انداز میں رہنے کے حق کو سمجھتے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغان عوام نے چار دہائیاں جنگ اور تشدد کے زیر اثر گذاری ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات