کراچی میں مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات

پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے، عوام ذہنی طور پر تیار رہیں اور احتیاطی تدابیر کریں، چیف میٹرو لوجسٹ

بدھ 27 مارچ 2019 22:44

کراچی میں مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2019ء) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے جبکہ پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے۔ عوام ذہنی طور پر تیار رہیں اور احتیاطی تدابیر کریں۔

(جاری ہے)

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے کہا کہ کراچی میں گرمی کا آغاز ہوچکا ہے مارچ اور اپریل میں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ مئی کے آغاز سے ہی درجہ حارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی کراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے کہا کہ مئی اور جون میں گرمی بڑھے گی اور ہیٹ ویو بھی آنے کا امکن ہے عوام کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے اور متعلقہ ادارے اگر بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں تو ہیڈ ویو کے اثرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جبکہ محکمہ موسمیات بھی عوام کو موسم کی شدت کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :