جشن جہلم منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں رعروج پر جبکہ ضمیر جعفری اسٹیڈیم اور قلعہ روہتاس میں رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوں گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 مارچ 2019 19:18

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) جشن جہلم 2019 کے حوالے سے فیملیز کے لئے انٹری پاس یکم اپریل سے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس جہلم ، یو مارٹ اور پنجاب بیکرز سے حاصل کے جا سکیں گے ۔ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے جشن جہلم 2019 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اور 6 اپریل کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم جبکہ 7 اپریل کو مرکزی تقریب قلعہ روہتاس میں منعقدہونگی جس میں سپورٹس،مشاعرہ، والی بال ،کرکٹ،موسیقی، فوڈ فیسٹول،پھولوں کی نمائش، تصویروں کی نمائش، فوک میوزک، روایتی ڈانس، فیملی تھیٹر، مختلف اسٹالز، تفریحی اور دیگر تقافتی پروگرامز منعقد کیے جائینگے جبکہ مرد وخواتین اور بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کے ساتھ منعقد کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

جشن جہلم 2019 کے حوالے سے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میسم عباس، اے سی جہلم فیضان احمد، سی او ایم سی جہلم، ایس دی او فارسٹ سدیر مغل اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں جہلم شہر کی صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کا خصوصی انتظام بھی کیا جائے گا ۔انہوں نے خواتین اور بچوں کے لئے میں مختلف قسم کے سٹالز اورفوڈ فیسٹول کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات اور سکولوں کی طرف سے لگائی جانے والی پھولوں کی نمائش اور آرٹس کونسل کی جانب سے تصویری نمائش کے انتظامات اوردیگر محکموں کو اپنے اپنے ذمہ ٹاسک کو بروقت مکمل کرنے کی تاکیدکی۔

متعلقہ عنوان :