پوری قوم سولنگی قومی اتحاد کے پلیٹ فارم پر جمع ہوجائے، سولنگی قبائل کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ، سردار عبدالوحید خان سولنگی

پیر 1 اپریل 2019 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2019ء) سولنگی قومی اتحاد پاکستان کے سربراہ سردار عبدالوحید خان سولنگی نے کہا ہے کہ پوری قوم سولنگی قومی اتحاد کے پلیٹ فارم پر جمع ہوجائے سولنگی قبائل کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں سولنگی قبائل کے ساتھ مسلسل زیادتیاں کی گئیں اور انھیں یکسر نظرانداز کیا جاتا رہا مگر اب سولنگی قبائل کے حقوق کی پامالی برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

قبائلی معتبرین اور میڈیا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولنگی برداری کی تمام اکائیائیوں کو متحد کرنا میرا مشن ہے اتحاد کے بغیر کامیابی کا حصول ناممکن ہے سولنگی قبائل کے تمام معتبرین کامشکور ہوں جنھوں نے مجھ پراعتماد کا اظہار کیا اور مجھے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی میری کوشش رہے گی کہ قوم کے اعتماد پر پورا اتروں اور انھیں مایوس نہ کر?ں انہوں نے مزید کہاکہ سولنگی اقوام کے مسائل کے تدارک کے لئے جلد صوبائی وزیر لیبر سردار فراز خان ڈومکی سے ملکر عوامی مسائل کی نشاندہی کروں گاعوامی مسائل کے خاتمے سے ہی سولنگی اقوام ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگی اور عوام کی خوشحالی ہی بلوچستان کے استحکام کی دلیل ہے ہم نے عوام اور صوبے کو مستحکم کرنے کی قسم کھارکھی ہے اور آخری دم تک سولنگی اقوام کی خدمت کرتے رہیں گے اس موقع پر قبائلی معتبرین میر اسماعیل سولنگی، میر اسحاق سولنگی، میر رمضان سولنگی، میر نور خان سولنگی، میر خان محمد سولنگی، میر علی نواز ابڑو سمیت دیگر موجود تھے

متعلقہ عنوان :