نئی دلی میں 2 گینگسٹرز ہنی سنگھ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

پولیس کو گوری گینگ کے 24 سالہ شہزادہ پرویز اور 23 سالہ مونو کی تلاش تھی لیکن دونوں ہی پولیس سے بچ نکلتے تھے

بدھ 3 اپریل 2019 12:47

نئی دلی میں 2 گینگسٹرز ہنی سنگھ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پولیس ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2019ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں 2 گینگسٹرز ہنی سنگھ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو گوری گینگ کے 24 سالہ شہزادہ پرویز اور 23 سالہ مونو کی تلاش تھی لیکن دونوں ہی پولیس سے بچ نکلتے تھے۔گزشتہ روز دونوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جب یہ ویڈیو پولیس تک پہنچی تو انہیں اندازہ ہوگیا کہ اسے وپن گارڈ کے علاقے میں شوٹ کیا گیا ہے ۔ پولیس نے جال بچھا کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے ایک پستول، کارتوس اور کچھ بندوقیں برآمد ہوئیں، پولیس نے دونوں کے خلاف ناجائز اسلحے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔خیال رہے کہ دونوں ملزمان نے ہنی سنگھ کی طرح بال رکھے ہوئے تھے اور انہی کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنایا کرتے تھے جس میں اسلحہ بھی لہراتے تھے۔

متعلقہ عنوان :