کوئٹہ، نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی کی شہید نواب زادہ میر سراج رئیسانی کی چھ 56 ویں سالگرہ پر مبارکباد

بدھ 3 اپریل 2019 22:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2019ء) شہید نواب زادہ میر سراج رئیسانی کے صاحب زادے نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی نے شہید نواب زادہ میر سراج رئیسانی کی چھپ56 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہید نواب زادہ میر سراج رئیسانی کی 56ویں سالگرہ کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک بھر میں آج منائی جا رہی ہے اور اس حوالے سے تقریبات بھی منعقد ہو نگی دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ میرے والد کو دشمنوں نے شہید کر دیا مگر تمام تر حالات کے باوجود ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اور امن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے شہید نواب زادہ سراج رئیسانی نے ملک اور عوام کی خاطر دہشتگردوں اور ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت نوش فرمائی اور ہم ان کے نقش قدم پر چل کر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے