Live Updates

عمران خان آمر پرویز مشرف سے زیادہ جابر حکمران نہیں بن سکتے ،ملک شکیل اعوان

پرویز مشرف حمزہ شہبازشریف کے چٹان جیسے حوصلہ کو نہیں توڑ سکا تو عمران خان کیا توڑے گا ،لیگی رکن قومی اسمبلی

پیر 8 اپریل 2019 22:16

ٰراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان جنرل پرویز مشرف کے پاکستانی تاریخ کے بدترین دور سے زیادہ طاقتور اور جابر حکمران نہیں بن سکتے، 1999 میں صرف 18سالہ میاں حمزہ شہباز کے ’’چٹان ‘‘ جیسے حوصلے کو اگر پرویز مشرف جیسا جابر سلطان نہیں توڑ سکا تو عمران خان جیسا کٹھ پتلی وزیر اعظم اپنے مختصر دور اقتدار میں اس سے قبل بیگم کلثوم نواز ،میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف ،مریم نواز کا صبر آزمانے کے بعد میاں حمزہ شہباز کے حوصلہ اور استحکامت کے سامنے ڈھیر ہوگا پوری قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے پاکستانی قوم وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دے رہی ہے کہ اپنے دور اقتدار میں اتنا ظلم کریں جتنا آنے والے کل برداشت کرنے کی ہمت رکھتے ہوں اقتدار صدا کسی کا نہیں ہوتا اور تمہارا مقابلہ اُن لوگوں سے ہے کہ جنکا یقین اس بات پر ہے کہ حاکمیت صرف رب تعالیٰ کی ہے آج کے حکمران ٹولہ نے سیاست میں صرف آسائشیں دیکھیں ہیں اور ’’ لوٹا پارٹی ‘‘ کے روپ میں ہر حکومت کا حصہ رہنے والوں کو اگر انہیں آنے والے کل اپنے کئے گئے ظلم اور زیادتیوں کا حساب دینا پڑا تو ایوان اقتدار میں بیٹھے یہ کاغذی سیاستدان جبر کا ایک دن اور ایک رات بھی برداشت نہیں کرپائیں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات