Live Updates

وزیراعظم عمر ان خان جیسی باصلاحیت اور ایماندار قیادت پورے خطے میں نہیں،ہمیں ان پر مکمل یقین ہے

کہ وہ جلد ملک کو بحرانو ں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامز ن کریں گے تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عمر ڈار کا گوجرانوالہ سے آئے وفد کے ساتھ ملاقات میں اظہار خیال

پیر 8 اپریل 2019 23:23

وزیراعظم عمر ان خان جیسی باصلاحیت اور ایماندار قیادت پورے خطے میں نہیں،ہمیں ..
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2019ء) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عمر ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمر ان خان جیسی باصلاحیت اور ایماندار قیادت پو رے خطے میں نہیں ہے ،ہمیں وزیراعظم عمران خان پر مکمل یقین ہے کہ جلد ملک کو بحرانو ں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامز ن کریں گے ،مشکلات درپیش ہیں مگر یاد رکھیں قومیں مشکل حالات سے گزر کر ہی ترقی حاصل کرتی ہیں ،آج ملک میں نہ منی لانڈرنگ ہو رہی ہے اور نہ ہی اعلی قیا دت پر کرپشن کے الزامات لگائے جاسکتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ملک چند سالو ں میں تر قی کی راہ پر چل نکلے گا۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ سے چیئرمین جی ڈی اے عامر رحمان ،ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سیف رئوف اور سابق چیئرمین گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس شیخ اسلم کے ہمراہ آئے وفد سے ملا قات میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمر ڈار کا کہنا تھا کہ مہنگا ئی کا شور شرابہ کر نے والو ں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، اگر ملک میں کرپشن اور لوٹ ما ر نہ کی جاتی تو پا کستانی قوم کو قرض لینے کی کبھی ضرورت ہی نہ پڑتی بلکہ پا کستان جس تیزی سے ترقی کر رہا تھا اگر سیاست دان مخلص ہو تے تو آج خطے میں ہم سپر پاور ہوتے اور پا کستا ن قرض دینے والے ملکو ں کی فہرست میں شا مل ہوتا مگر بدقسمتی سے صورتحال یہ تھی کہ اربو ں روپے کما کر دینے والی پاکستان سٹیل مل آج اربو ں روپے کی مقروض ہے اور نواز شریف کے بچوں کی سٹیل مل سونے کے انڈے دینے والی مرغیاں ہیں جنہوں نے شریف فیملی کو راتوں رات کھرب پتی بنا دیا ،پا کستانی قوم کو اپنے وزیراعظم عمران خان پر یقین ہے کہ وہ اپنی ایمانداری کی بدولت ملک کو ایک بار پھرسے اپنے پا ئو ں پر کھڑا کریں گے ، اس موقع پر گوجرانوالہ سے آئے وفود نے عمر ڈا ر سے مطالبہ کیا کہ گوجرانوالہ میں پا رٹی کی بہتر ی کے لئے مضبوط تنظیم سا زی کی جائے جس پر صدر سنٹرل پنجاب نے یقین دہانی کر واتے ہو کہا کہ مجھے گو جرانوالہ سے پیار ہے ، میں نے پا رٹی صدر بننے کے بعد سب سے ذیادہ دورے گو جرانوالہ کے کئے ہیں ،پا رٹی کے نئے اور پرانے ورکرز پر مشتمل اچھی قیادت سامنے لائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات