فواد چودھری نےعلیم خان کا کیس اپوزیشن کیسز سے مختلف قرار دے دیا

علیم خان 10سال اپوزیشن میں رہے ان پر کیس بنایا گیا ہے، لیکن علیم خان کے کیس کی نوعیت مختلف ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 اپریل 2019 23:19

فواد چودھری نےعلیم خان کا کیس اپوزیشن کیسز سے مختلف قرار دے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اپریل 2019ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ علیم خان کے کیس کی اپوزیشن رہنماؤں کے کیسز سے نوعیت مختلف ہے ، علیم خان 10سال اپوزیشن میں رہے ان پر کیس بنایا گیا ہے، لیکن علیم خان کے کیس کی نوعیت مختلف ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے نوٹس لیا ہے کہ آپ علیم خان کے کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، کیا کہیں گے؟ جس پر فواد چودھری نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ علیم خان کے کیس کی اپوزیشن رہنماؤں کے کیسز سے نوعیت مختلف ہے ، علیم خان 10سال اپوزیشن میں رہے ان پر کیس بنایا گیا ہے، لیکن علیم خان کے کیس کی نوعیت مختلف ہے۔اداروں کے اوپر اپوزیشن کا شورشرابا بالکل اثرانداز نہیں ہورہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے اتفاق کرتا ہوں کہ جو ریفارمز ہونی چاہئیں وہ نہیں ہورہیں، ریفارمز جوڈیشری میں نہیں بلکہ پولیس میں بھی آنی چاہئیں ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی۔ حوالہ ہنڈی کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 10سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارنے ملک میں منی لانڈرنگ کومتعارف کرایا۔ اسحاق ڈارنے منی لانڈرنگ کیلئے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔

ایف آئی اے نے5 ہزارکے قریب اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے32 اکاؤنٹس سے اخراجات سامنے آئے۔ آصف زرداری نے سندھ میں جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ سندھ کےعوام کا پیسہ آصف زرداری اینڈ کمپنی نے چرایا۔ ہل میٹل میں بھی وہی طریقہ اپنایا گیا جوحدیبیہ میں تھا۔ حدیبیہ پیپرز مل کے مالک نوازشریف تھے۔ حدیبیہ پیپرزمل کے ڈائریکٹرز شریف خاندان کے فیملی ممبرزتھے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پرویزمشرف دورمیں نوازشریف کواین آراو دیا گیا۔ جس پر شریف فیملی کو معافی مل گئی۔ انہوں نے کہا کہ نومبرمیں شہبازشریف کی فیملی باہرجانا شروع ہوئی۔ قوم چاہتی ہے کہ احتساب کا عمل اختتام کی طرف جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کےخلاف جنگ لڑناعمران خان نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے۔