Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی وزراء اور پارٹی ترجمان کو ٹاک شوز پر نہ جانے کی ہدایت کر دی

وزارتوں کی کارگردگی اور اقدامات پر ترجمان کو متواتر بریفنگ دینے کا فیصلہ،4 رکنی میڈیا ٹیم تشکیل دے دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 اپریل 2019 16:49

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی وزراء اور پارٹی ترجمان کو ٹاک شوز پر نہ ..
اسلام اباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو وزارتوں کی کارگردگی عوام تک پہنچانے اور حکومتی اور پارٹی ترجمان کو بغیر تیاری کے ٹاک شوز پر نہ جانے کی ہدایت کر دی۔جب کہ وزارتوں کی کارگردگی اور اقدامات پر ترجمان کو متواتر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، یوسف بیگ مرزا اور ندیم افضل چن شریک ہوئے۔اجلاس میں حکومت کی میڈیا حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اور وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو وزارتوں کی کارگردگی عوام تک پہنچانے اور حکومتی اور پارٹی ترجمان کو بغیر تیاری کے ٹاک شوز پر نہ جانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارتون کی کارگردگی اور اقدامات پر ترجمانوں کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں فواد چوہدری، یوسف بیگ مرزا،ندیم افضل چن اور فردوس عاشق پر مشتمل میڈیا ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

4 رکنی میڈیا ٹیم حکمت عملی پر عملدرآمد کی ذمہ دارہو گی۔واضح رہے اس سے بتایا گیا تھا کہ کہ وزیراعظم عمران خان نے پانچ وفاقی وزرا کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان وزارتوں میں وزارت خزانہ ، وزارت پٹرولیم اور وزیر مملکت برائے داخلہ کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسد عمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان لے کر انہیں وزارت پٹرولیم کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ کا عہدہ لے کر اعجاز شاہ کو دیا جائے گا۔

تاہم وفاقی وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر اب حکومتی رد عمل بھی سامنےآیا، وزیراعظم عمران خان کے مشیر ندیم افضل چن نے کہا کہ وزارتوں میں تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزارتوں کی کارکردگی کےحوالے سےوزیراعظم ہرکابینہ اجلاس میں پوچھتے رہتے ہیں۔ یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ وہ کسی کی بھی وزارت تبدیل کریں۔ لیکن اس وقت کسی ایک یا دو وزرا کو تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات