آرمی چیف سے امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی کی ملاقات

ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات پراظہاراطمینان، اسلامی دنیا میں امن اور ہم آہنگی کی کوششیں تیزکرنے پر اتفاق، خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے۔امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اپریل 2019 18:31

آرمی چیف سے امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی کی ملاقات
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اسلامی دنیا میں امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پاک سعودی عرب تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی نے پاک سعودی عرب تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف اور امام کعبہ نے اسلامی دنیا میں امن اور ہم آہنگی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے۔ پاکستان اسلامی دنیا میں نمایا ں مقام رکھتا ہے۔