انسان اگر سکون چاہتا ہے تواسے چاہئیے کہ لوگوں میں خوشیاں بانٹے دوسروں کے لیے آسانیاں پیداکرے،صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی

پیر 15 اپریل 2019 23:26

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) اللہ اورا سکے حبیب کی رضا کیلئے اور فلاحی کام کرنے والے دلی سکون حاصل کرتے ہیں،اللہ کی مخلوق سے محبت کرنے والے اور انکے دکھ درد میں شامل رہنے والے انسانوں سے اللہ اور اسکے رسول بھی محبت کرتے ہیں۔انسان کو پیداہی ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹنے کے لیے کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی نے تنظیم السعید پاکستان کی طرف سے میلاد چوک میں منعقدہ ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ تنظیم السعید کی بنیاد غزالی زماں نے رکھی تھی، سید احمد سعید کاظمی کا لگایاہوا پودا اب درخت کی شکل اختیار کررہا ہے یہ تنظیم ہماری ہے، تمام عاشقان مصطفیٰ اس تنظیم کا حصہ بنے اور دکھی انسانیت کے لیے کام کریں،سید جاوید سعیدکاظمی بانی تحریک بقائے اسلام نے یہ بات زور دیکر کہی کہ دنیا میں انسان اگر سکون چاہتا ہے تواسے چاہئیے کہ لوگوں میں خوشیاں بانٹے دوسروں کے لیے آسانیاں پیداکرے اور یہ تنظیم السعیدکا منشور ہے۔