پاکستان میں مشرف دور میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے اہداف کے حصول میں مشکلات ہوئیں،مریم اور نگزیب

اراکین پارلیمنٹ کی شمولیت کے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول مشکل ہوتا ہے،دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پارلیمنٹ کا کام ضروری قانون سازی ہے،پارلیمنٹ کا کام حکومتی کارکردگی کا احتساب بھی ہے، تقریب سے خطاب

منگل 16 اپریل 2019 18:19

پاکستان میں مشرف دور میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے اہداف کے حصول میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں مشرف دور میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے اہداف کے حصول میں مشکلات ہوئیں،اراکین پارلیمنٹ کی شمولیت کے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول مشکل ہوتا ہے،دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پارلیمنٹ کا کام ضروری قانون سازی ہے،پارلیمنٹ کا کام حکومتی کارکردگی کا احتساب بھی ہے۔

منگل کو یہاں دیرپا ترقی کے اہداف کے موضوع پر پپس میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر دیرپا ترقی کے اہداف کے حوالے سے سیکرٹریٹ بنایا گیا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی پارلیمنٹ اس حوالے سے پہلی پارلیمنٹ تھی۔انہوںنے کہاکہ دیرپا ترقی کے اہداف کے لئے ایک گلوبل فریم ورک بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دیرپا ترقی کے اہداف جب اقوام متحدہ نے دئے تو پاکستان میں آمریت تھی۔

انہوںنے کہاکہ زلزلہ آیااس سے اہداف کے حصول میں مشکل ہوئی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مشرف دور میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے اہداف کے حصول میں مشکلات ہوئیں۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان نے بڑی ذمہ داری سے دیرپا ترقی کے اہداف پر کام شروع کیا۔انہوںنے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ کی شمولیت کے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول مشکل ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں دیرپا ترقی کے حصول کے اہداف کے لئے ایک پارلیمانی ٹاسک فورس بنائی گئی۔

انہوںنے کہاکہ ترقی کے حصول کیلئے وفاقی، صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں کا اہم کردار ہے۔انہوںنے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ نے ریاست کے دوسرے اداروں کے کام میں مداخلت نہیں کرنا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کا آئینی مینڈیٹ قانون سازی اور بجٹ کی منظوری ہے۔انہوںنے کہاکہ دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پارلیمنٹ کا کام ضروری قانون سازی ہے۔

انہوںنے کہاکہ تعلیم، صحت، موذوں خوراک سمیت تمام سترہ اہداف ابہت اہمیت کے حامل ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمنٹ کا کام حکومتی کارکردگی کا احتساب بھی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پارلیمنٹ جو بجٹ پاس کرتی ہے اس کے استعمال کے حوالے سے قائمہ کمیٹیوں کا نگرانی کا کام ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے پہلی مرتبہ اپنی وزارت عظمی میں دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے فنڈز جاری کئے۔

انہوںنے کہاکہ پہلی دفعہ پارلیمنٹرین کو سردار ایاز صادق کی قیادت میں ریسرچ کی سہولت ملی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ2015 میں دنیا کی پہلی پارلیمنٹ بنی جس میں انسانی ترقی کے اہداف سیکریٹریٹ موجود ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب نے کہاکہ دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے بہت کام ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ انسانی ترقی پر موجودہ حکومت بہت توجہ دے رہی ہے۔