وزیراعظم نے اسد عمر کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان اسد عمر سے وزارتوں میں ردوبدل پرمشاورت کریں گے، اسدعمر سے مل کروزارت خزانہ کیلئے موزوں ناموں پر غور بھی کیا جائے گا، نئے وزراء کا اعلان آج رات یا کل صبح کردیا جائے گا۔ذرائع
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اپریل 2019 17:22
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان مشاورت کے بعد نئے وزراء کا اعلان آج رات یا کل صبح کردیں گے۔
دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ابتدائی طور پر پانچ وزارتوں میں رودبدل کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اسد عمر کے بعد اب صاحبزادہ محبوب سلطان، شہریار آفریدی اور فیصل واوڈا کی وزارتیں بھی خطرے میں ہیں۔وفاقی وزراء اعجاز شاہ، غلام سرورخان اور عمر ایوب کی وزارتیں بھی تبدیل کردی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کے توانائی وزارت لینے کے انکار کے بعد عمر ایوب نے بھی وزارت پٹرولیم لینے سے انکار کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان چوہدری غلام سرور کو بھی وزارت پٹرولیم کا قلمدان چھوڑنے کا کہہ چکے ہیں۔اسی طرح وفاقی وزیرپارلیمانی اموراعجاز شاہ کو وزارت داخلہ بنائے جانے کا امکا ن ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔ ملاقات میں وزارت خزانہ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی طرح حکومت کی جانب سے نئے وزیرخزانہ کیلئے ڈاکٹرعشرت حسین، حفیظ پاشا، سلمان شاہ، شوکت ترین سمیت عمر ایوب کے نام زیرغور ہیں۔ واضح رہے اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں کہا کہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اعلان رات یا صبح ہوجائے گا، پاکستان کی بہتری کیلئے حصہ ڈالنے کیلئے آیا تھا،عمران خان کو کہا کہ آپ کیلئے نہیں پاکستان کیلئے پی ٹی آئی جوائن کی ہے، سازشوں میں نہیں پڑتا، نہیں معلوم میرے فیصلے سے پی ٹی آئی مضبوط ہوگی یا کمزور ہوگی۔ انہوں نے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے بھی کہا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ردوبدل کرنا چاہتے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ میں توانائی کا چارج لے لوں۔ لیکن میں نے ان کو کہا کہ آپ اجازت دیں کہ میں کابینہ سے الگ ہوجاتا ہوں۔عمران خان سے کہا کہ میں نئے پاکستان کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.