راجہ محمد حیدرخان کے نظریہ ، فکر کو کسی برادری یا علاقہ کیساتھ منسلک نہیں کیا جا سکتا وہ اجتماعیت اور پاکستانیت کے علمبردار تھے،چوہدری طارق فاروق

جمعرات 18 اپریل 2019 23:43

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء)سینئر وزیر حکومت آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ راجہ محمد حیدرخان کے نظریہ اور فکر کو کسی ایک برادری یا علاقہ کے ساتھ منسلک نہیں کیا جا سکتا وہ اجتماعیت اور پاکستانیت کے علمبردار تھے۔

(جاری ہے)

ڈوگرا استبداد کے خلاف ان کی جدوجہد شاندار روایات کی حامل ہے۔ غازی ملت راجہ محمد حیدرخان کی53ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں چوہدری طارق فاروق نے کہاکہ راجہ محمد حیدرخان مسلم کانفرنس کے صدر رہے۔تحریک آزادی کشمیر کے لئے انہوں نے گرانقدر خدمات سرانجا م دیں۔انہوں نے کہاکہ قومی ہیروز کوخدمات میں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔