سیاحت کی صنعت کے فروغ اور آزادخطہ کی پائیدار معاشی ترقی کیلئے آرڈیننس اتفاق رائے سے منظور
آرڈیننس کے تحت سرمایہ کاری کے لیے محکمہ سیاحت نجی سرمایہ کاروں کو زمین یا بلڈنگ لیز پر منتقل کر سکے گا‘مشتاق منہاس
جمعہ 19 اپریل 2019 15:19
(جاری ہے)
اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سیاحت واطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ قدرت نے آزادکشمیر کو بیش بہا قدرتی مناظر ماحول اور خوبصورتی سے نواز ا ہے۔ ان نعمتوں کو عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے استعمال میں لانے کے لیے حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے ہونے والی قانون سازی اس سلسلہ کی اہم پیش رفت ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت نجی شعبوں کو آزادکشمیر کے سیاحتی منصوبوںمیںسرمایہ کاری کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت سرمایہ کاری کے لیے محکمہ سیاحت نجی سرمایہ کاروں کو زمین یا بلڈنگ لیز پر منتقل کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر سیاحت کی سربراہی میں ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسے ’’ سٹیٹ ٹورازم ایگزیکٹو کمیٹی‘‘ کہا جائے گاجو آرڈیننس ،رولز، ٹورازم اور پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔ تمام منصوبہ جات کی تجاویز جو محکمہ سیاحت بوساطت پراجیکٹ پلاننگ یونٹ (پی پی یو) ارسال کر ے گا ، انہوں نے کہا کہ لیز کے عرصہ کا تعین ،معاہد ہ جات اور ایگریمنٹ کی منظوری کا اختیار بھی ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولیات کے سیاحتی منصوبہ جات میں ہوٹلز، موٹلز، رہائشی مکانات ، لاگ کیبن ، گیسٹ ہائو سز، ٹورسٹ ہٹس ، لکڑی کے بنے گھر،کیمپنگ سائٹس ،سیاحوں کے گروپ کے لیے رہائشی سہولیات ،ریسٹ ہائوسز، ریسٹورنٹس ،ٹینٹ اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سروسز،تفریحی سہولیات اور ایڈوانچر سپورٹس کی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔ جمعہ کے روز اسمبلی کے اجلاس میں ’’دی آزادجموں وکشمیر ٹورازم پروموشن آرڈیننس 2019‘‘اتفاق رائے سے منظور ہوگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.