مظفرآباد، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی

رینٹ کار سروس کیلئے قانون سازی، اڈوں میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کیلئے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر اُٹھائے جانے کا فیصلہ

جمعہ 19 اپریل 2019 17:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی رینٹ کار سروس کیلئے قانون سازی، اڈوں میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کیلئے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر اُٹھائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکرٹری آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی بشیر احمد چوہدری نے اسسٹنٹ سیکرٹری گلزار حسین، موٹر وہیکل ایگزامینر حبیب حفیظ و دیگر عملہ کے ہمراہ پرانی لاری اڈہ، نیو لاری اڈہ، اپر اڈہ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے ملاقاتیں کر کے مسائل سے آگاہی لی اڈہ منیجر محمد تیمور مغل، دانیال اور محمد زمان نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بتایا کہ لاری اڈوں میں تجاوزات کی بھر مار ہے بس اسٹینڈ نہیں، مسافروں کیلئے انتظار گاہیں اور نمازیوں کیلئے نماز کی جگہ نہیں پرانے لاری اڈہ میں قائم بیکری کارخانہ کا سارا گندہ پانی اڈے میں داخل ہوتا ہے جس سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے بلدیہ کے واش رومز جو ایک لاکھ45 ہزار روپے ٹھیکہ پر دینے کے باوجود ان کی حالات انتہائی خستہ حالی ہے اس موقع پر ٹرانسپو ٹروں اور مسافروں کو سیکرٹری آزاد کشمیر ٹرانسپور ٹ اتھارٹی بشیر احمد چوہدری نے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہا نی کراتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے اڈوں کی خستہ بہہ صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات اُٹھائیں گئے بغیر روٹ پرمٹ کے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی رینٹ کار سروس والے مختلف دفاتر کے دورے کے دوران لائسنس چیک کیئے اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ بشیر احمد چوہدری نے مزید کہا کہ رینٹ اے کار سروس کیلئے باضابطہ قانون سازی عمل میں لائی جا ئے گی قادری اور سانگو ٹرانسپورٹ کے اڈے کی جگہ انتہائی کم ہے جس کیلئی2 کنال اراضی ہونی ضروری ہے مین سڑک پر اڈے قائم ہونے سے ٹریفک مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :