شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے طلبہ و طالبات کا امریکہ میں اسکالرشپ کے مواقع کے حوالے سے آگاہی سیشن

جمعہ 19 اپریل 2019 19:09

سکھر۔ 19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے طلبہ و طالبات کے وفد نے لنکن کارنر خیرپورمیں امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کی جانب سے منعقدہ امریکہ میں اسکالرشپ کے مواقع کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور پروفیسر سرفراز کوریجو ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر سیف کی قیادت میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

امریکی قونصلیٹ کا وفد پبلک افیئرز آفیسر جیسن گرین کی قیادت میں آگاہی سیشن میں شریک ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر امداد سہتو نے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کا پیغام امریکہ سفرا کے پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر پروین شاہ یونیورسٹی میں پاک امریکہ دوستی فورم قائم کرنا چاہتی ہیں ۔ یہ فورم حکومت پاکستان اور حکومت امریکہ کے دوطرفہ معاہدے کے تحت قائم کیا جائے گا۔ سیشن نہایت نتیجہ خیز رہا جس میں طلبہ و طالبات کو امریکہ میں پاکستانی طلبہ و طالبات کیلئے موجود اسکالرشپ کے مواقعوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔