گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل بروز پیر سہ پہر 3 بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا

جمعہ 19 اپریل 2019 20:56

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل بروز پیر سہ پہر 3 بجے پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل بروز پیر سہ پہر 3 بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا ہے۔ جس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کریں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج مورخہ 20 اپریل بروز ہفتہ ماڈل ٹائون میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کریں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 22 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو ہنگامہ خیز بنانے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی گروپ نے بھی (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔