Live Updates

وزیراعظم کا عمرایوب کو وزیرپٹرولیم کا اضافی چارج دینےکا فیصلہ

عمرایوب کو کہا کہ عوامی توقعات اورترجیحات حکومت کا نمبر ون ایجنڈا ہے، عوام کوتوانائی اورپٹرولیم مصنوعات میں بھرپورریلیف دیا جائے۔ وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 اپریل 2019 19:20

وزیراعظم کا عمرایوب کو وزیرپٹرولیم کا اضافی چارج دینےکا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2019ء) وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمر ایوب کو وزیرپٹرولیم کا اضافی چارج دیا جارہا ہے، عمر ایوب کو کہا کہ عوامی توقعات ،ترجیحات حکومت کا نمبر ون ایجنڈا ہے،عوام کوتوانائی اورپٹرولیم مصنوعات میں بھرپورریلیف دیا جائے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمیشہ میری مضبوطی رہا ہے، میڈیا نے ہمیشہ پی ٹی آئی کو پاکستان کے گلے سڑے سسٹم کیخلاف جدوجہد میں ساتھ دیا۔

میں تمام معاملات بریفنگ لے رہی ہوں، میڈیا کے ورکرز، ایسوسی ایشنز، پریس کلبز سے جڑے مسائل پر ہم بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی ہے، عمران خان نے حفیظ شیخ کو چارج دیا اور حفیظ شیخ پی ٹی آئی کا اوپنر پلیئر ہے،حفیظ شیخ سے پاکستان کے معاشی اور عوامی مسائل پر بات ہوئی وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو کچھ ٹارگٹ دیے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے معاشی ٹیم کو باور کروایا کہ ہم نے 22کروڑ عوام کی توقعات کو کس طرح پورا کرنا ہے۔ نئی اکنامک ٹیم کو ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔ کہ کس طرح ہم نے پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے، اسی طرح 21اپریل کو ایران کا دورہ کریں گے پھر چین کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کو پٹرولیم مصنوعات کا اضافی چارج دیا جا رہا ہے۔

عوامی توقعات ،ترجیحات میں اگر عوام اور حکومت کے درمیان کہیں خلاء ہے تواس کو عمران خان نے نمبر ون ایجنڈا رکھا ہے۔کہ کسی بھی طرح عوامی مسائل پر کمپرومائز نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مختلف وزارتوں کو ذمہ داریاں سونپی ہیں کہ رمضان شریف میں عوام کو ریلف دیا جا سکے۔انہو ں نے کہا کہ اسد عمر کو منانے کی ضرورت نہیں ، وہ گھر کا فرد ہے، منایا اس کوجاتا ہے جونارا ض ہو، وہ جلد واپس ٹیم میں موجود ہوگا۔

اسد عمر جلد عمران خان کے ویژن کا دفاع کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، اپوزیشن کا جمہوری کلچر میں بڑا اہم کردار ہے۔اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ اپنا کردار ادا کرے، اپوزیشن اگر پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے گی، قانون سازی نہیں کرنے دے گی، اس میں ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے اپوزیشن کو مکمل سپورٹ ملے گی، اپوزیشن کو چاہیے جو وہ تباہی کرکے گئے ہیں۔ان کو ٹھیک کرنے میں ساتھ دے۔انہوں نے کہا کہ یہ کابینہ میٹنگ نہیں تھے ، یہ ترجمانوں کا اجلاس تھا، اس لیے سارے لوگ شامل نہیں تھے۔فواد چودھری نے بتا دیا تھا کہ وہ لاہور جا رہے ہیں اگلے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات