یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ایک روزہ کلچرل کارنیول2019 کا انعقاد

کارنیول کا افتتاح پروریکٹر یوسی پی ڈاکٹر نظام الدین نے کیا۔طلباوطالبات ملکی ثقافت کے رنگوں میں رنگ گئے

منگل 23 اپریل 2019 01:55

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ایک روزہ کلچرل کارنیول2019 کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں کلچرل کارنیول2019منعقد ہوا۔یوسی پی اشرز کلب اور سٹوڈنٹ کونسل کے اشتراک سے ہونے والے کلچرل کارنیول کا افتتاح یوسی پی کے پروریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے کیا۔ کارنیول میں طلباوطالبات ملکی اور علاقائی ثقافت کے رنگوں میں رنگ گئے ۔ یونیورسٹی کی تمام سوسائٹیز کے صدور نے کلچرل واک کی۔

(جاری ہے)

طلباوطالبات نے پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے کلچرکی مناسبت سے روایتی ثقافتی لباس زیب تن کرکے خوب ہلا گلا کیا۔کارنیول میں کلچرل ڈانس اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا،جیولری اورگارمنٹس کے بیس سے زائد سٹالز بھی لگائے گئے ۔پروریکٹر ڈاکٹر نظام الدین ، ڈین میڈیا سکول ڈاکٹر حنان احمد ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ کونسل پروفیسر طاہر اشفاقِ ڈاکٹر فیصل اورامجد نیاز سمیت اہم شخصیات نے کارنیول کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اورانتظامیہ کو شاندار ایونٹ کے انعقادپرمبارکباد پیش کی ۔