گیس چوری اور لائن لاسز کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،

گیس چوری کی روک تھام کیلئے بلا تاخیر خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کا وزارت پٹرولیم میں اعلیٰ افسران کی بریفنگ کے دوران اظہار خیال

منگل 23 اپریل 2019 13:10

گیس چوری اور لائن لاسز کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گیس چوری اور لائن لاسز کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، گیس چوری کی روک تھام کیلئے بلا تاخیر خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت پٹرولیم میں اعلیٰ افسران کی بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی ندیم بابر بھی موجود تھے۔

وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم اسد حیاء الدین نے وزیر توانائی کووزارت پٹرولیم کی سرگرمیوں اور ذیلی اداروں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے جاری منصوبوں، ایل این جی سپلائی معاہدوں، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت، موجودہ ریفائنریوں، مقامی پیداواری صلاحیت سمیت دیگر امور کے حوالہ سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی نے کہا کہ گیس چوری کی روک تھام کے لئے بلا تاخیر خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔

ٹاسک فورس دونوں گیس کمپنیوں سے روزانہ کی بنیاد پررپورٹ طلب کرے۔ قومی اثاثوں کی حفاظت سوئی نادرن اور سوئی سدرن کی اولین ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے اس موقع پرکہا کہ انتظامیہ لائن لاسز میں کمی کیلئے کمر بستہ ہوجائے،اس کے علاوہ گیس و تیل کے مزید بلاکس آفر کئے جائیں گے۔مزید براں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی ڈرلنگ سرگرمیاں بڑھائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :