57 اسلامی ممالک میں کسی فوج کا سپہ سالار حافظ قرآن نہیں، حافظ طاہر اشرفی

پاکستانی فوج کے سپہ سالار حافظ بھی ہیں اور سید بھی ہیں، وہ آج بھی ہمیں ایک آواز دیں، تمام مدارس کے طلبا اُنہیں پہلی صف میں کھڑے نظر آئیں گے، لاہور میں سمینیار سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی اتوار 3 مئی 2026 11:42

57 اسلامی ممالک میں کسی فوج کا سپہ سالار حافظ قرآن نہیں، حافظ طاہر اشرفی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2026ء) پاکستان علما کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ 57 اسلامی ممالک میں کسی فوج کا سپہ سالار حافظ قرآن نہیں، پاکستانی فوج کے سپہ سالار حافظ بھی ہیں اور سید بھی ہیں، وہ آج بھی ہمیں ایک آواز دیں، تمام مدارس کے طلبا اُنہیں پہلی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ ایک سیمینار سے پاکستان علما کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر اشرفی، رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سید ریاض حسین نجفی، جمیعت اہلحدیث لاہور سے مولانا سید محمود غزنوی، ڈاکٹر حسین اکبر اور دیگر علما کرام نے خطاب کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام امت متحد ہے اور پاکستان اسلام کا گہوارا ہے، پاک فوج نے ملک کیلے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے، دشمن نے ہمیشہ ہمیں ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش مگر قدرت نے ہمیں ہر جگہ فتح دی۔ چیئرمین علماء کونسل کا کہنا ہے کہ جارح دشمن کو منہ کی کھانا پڑی، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، 57 اسلامی ممالک میں کسی فوج کا سپہ سالار حافظ قرآن نہیں لیکن پاکستانی فوج کے سپہ سالار حافظ بھی ہیں اور سید بھی ہیں، فوج کے سپہ سالار آج بھی ہمیں ایک آواز دیں تو تمام مدارس کے طلبا اُنہیں پہلی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔

سیمینار سے خطاب میں مولانا سید محمود غزنوی نے کہا پاکستان کی دھرتی کیلے ہماری جانیں ہر وقت حاضر اور قربان ہیں، پاکستان کی افواج اور علماء مل کر وطن عزیز کا دفاع کر رہے ہیں، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، ہماری افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں، ان کی وجہ سے ہی ہم سکون سے جیتے ہیں، ہمیں دشمن کی سازشوں پر نظر رکھنی ہے۔