مانگے تانگے کے وزیروں اور مشیروں سے تبدیلی نہیںآئے گی : اورنگزیب برکی
منگل 23 اپریل 2019 21:39
(جاری ہے)
ایسے اقدامات اور ناپختہ سوچ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور نہ ہی ہم اسکے متحمل ہوسکتے ہیں بہتر ہوگا حکمران ہوش کے ناخن لیں۔
آئین قانون جمہوریت سمیت ملکی سالمیت کو دائو پر لگانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے عوام کش معاہدہ حکومتی نااہلی اور 6 سو ارب کے نئے ٹیکس لگانے پر حکومتی آمادگی تشویشناک ہے۔ صرف اسد عمر نہیں ملکی اقتصادی معاشی بدحالی کے عمران خود بھی ذمہ دار ہیں۔ حکمرانوں کی نااہلی نے معیشت ڈبو دی۔ ملک میں جس کی لاٹھی اسی کی بھینس کا قانون راج ہے۔ اسد عمر کی تبدیلی سے ثابت ہوگیا حکمران معیشت سنبھال نہیں سکے۔ عمران سمیت وفاقی وزراء قوم کو جھوٹے خواب دکھاتے رہے۔ مہنگا?ی نے کمر توڑ دی بہتر تو یہ تھا کہ وزیرخزانہ کے بعد وزیراعظم خود بھی گھر چلے جاتے۔ حکمرانوں نے سیاسی مفادات کیلئے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔ حکومتی ٹیم کی صلاحیت اب بھی سوالیہ نشان ہے۔ روپے کی قدر میں کمی نے عوام کو شدید متاثر کیا ملک کو معاشی تباہی اور بربادی کاشکار کرنے والے آسانی سے چلتے بنے غلط معاشی پالیسیوں کا حکومت کو 9 ماہ بعد پتہ چلا۔ آج حکمران قرض لیکر بھی معیشت بحال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ خسارہ کم ہونے کے حکومتی دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔ آٹھ ماہ میں قوم کنگال وزراء خوشحال ہوئے۔ ملکی قرضہ روزانہ 16 ارب روپے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کو آج سب سے زیادہ خود اپنی نااہلی سے خطرہ ہے۔ نیب اور حکومت کا ملکر اپوزیشن کے ساتھ کھیل کھیلنا پوری قوم کے سامنے بینقاب ہوچکا ہے۔ جھوٹے بے بنیاد دعوے اور الزامات مسائل کا حل نہیں۔ پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کریگی۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.