مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندوں کاموجودہ نظام تحلیل کر کے نیا بلدیاتی نظام لانے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا
مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے بھی احتجاج میں شرکت کی ،مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دبائو ،گاڑیوں کی طویل قطاریں مظاہرین نے احتجاجا ًایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی ،اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،حکومت کی بد نیتی کے اقدامات کو بے نقاب کرینگے ‘ ملک احمد خان آج عوامی احتجاج کی کال نہیں تھی ،یہ احتجاج گلی کوچوں تک پھیلے گا ، آج ہر محکمے میں اسد عمر بیٹھا ہے‘ احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو گرمی کی وجہ سے لارڈ میئر لاہور کی طبیعت خراب ہو گئی/شب خون مارا گیا تو اسمبلیوں کے اندر بیٹھے ہوئے لوگوں کو بھی گھر جانا پڑیگا‘ بلدیاتی نمائندوں کی گفتگو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی اور احتجاج کیا
منگل 23 اپریل 2019 23:09
(جاری ہے)
بلدیاتی نمائندوں کی آمد کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی مال روڈ پہنچ گئی اور مظاہرین کے گرد حفاظتی حصار کے لئے بیرئیر ز لگا دئیے گئے ۔
مال روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لئے بند ہونے کی وجہ سے مال روڈاور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک دبائو کا شکار ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ رہیں ۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے احتجاجا ًایک موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی جو مکمل طو رپر جل کر خاکستر ہو گئی ۔ بعد ازاں مسلم لیگ (ن) پنجا ب کے ترجمان ملک احمد خان ، رانا مشہود کی سربراہی میں اراکین اسمبلی بھی احتجاج میں شامل ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بلدیاتی نظام کے مسودے کے ہر شق پر ترامیم جمع کرائیں گے اور ان کے بد نیتی کے اقدامات کو بے نقاب کریں گے ۔ آج عوامی احتجاج کی کال نہیں تھی بلکہ صرف بلدیاتی نمائندے ٹوکن احتجاج کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں اور یہ احتجاج گلی کوچوں تک پھیلے گا ۔ ہم حکومت کو عوام کے مینڈیٹ کا قتل نہیں کرنے دیں گے ۔ موجودہ حکمران جمہوری روایات کے خلاف مارشلائی اقدامات نہیں کر سکتے ،ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور اس کے خلاف ہر سطح پر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے معیشت کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس کی وجہ سے معیشت زبوں حالی کا شکار ہے ، آج ہر محکمے میں اسد عمر بیٹھا ہے ، لوکل گورنمنٹ کے وزیر کو یہ نظر نہیں آیا کہ ایک اچھے بھلے قانون کی کیا شکل بنائی ہے ، خیبر پختوانخواہ میں تاریخ کے خونی انتخابات ہوا جس پر وہاں کے نمائندے آج بھی سراپا احتجاج ہیں اور اس کے خلاف بار بار سڑکوں پر آتے ہیں ، خیبر پختوانخواہ کا چربہ یہاں لا کر پھینک رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم باور کرا رہے ہیں اس احتجاج کا دائرہ بڑھے گا اور ہم کالے قانون کو نا منظور کرائیں گے ۔ بلدیاتی نمائندوں نے کہا ہم اس کے خلاف قانونی راستہ بھی اختیار کریں گے ۔ جس طرح اس اسمبلی میں بیٹھے ہوئے عوامی مینڈیٹ لے کر آئے ہیں ہم بھی اسی طرح انتخابا ت جیت کر عوامی مینڈیٹ سے آئے ہیں ۔ اگر بلدیاتی نظام پر شب خون مارا گیا تو اسمبلیوں کے اندر بیٹھے ہوئے لوگوں کو بھی گھر جانا پڑے گا ۔ احتجاج کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی اور احتجاج کیا ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.