Live Updates

بلاول بھٹو نے اخلاق سے گری کوئی بات نہیں کی ،عمران خان کو پورا پاکستان سلیکٹڈ وزیراعظم کہتا ہے ،شاہد خاقان عباسی

7جن وزراء کو سٹار کہا جاتا تھا انہیں ہٹانا حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے، الزام تراشی کا کام نہیں حکومت کو ڈیلور کرنے کے ساتھ برداشت کرنا ہوتا ہے،انٹرویو

منگل 23 اپریل 2019 23:52

بلاول بھٹو نے اخلاق سے گری کوئی بات نہیں کی ،عمران خان کو پورا پاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اخلاق سے گری کوئی بات نہیں کی ،عمران خان کو پورا پاکستان سلیکٹڈ وزیراعظم کہتا ہے، جن وزراء کو سٹار کہا جاتا تھا انہیں ہٹانا حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے، الزام تراشی کا کام نہیں حکومت کو ڈیلور کرنے کے ساتھ برداشت کرنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں کوئی غیر اخلاقی بات نہیں کی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کہا عمران خان کو پوار پاکستان ہی سلیکٹڈ وزیراعظم کہتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان جن وزراء کو اوپنر اور سٹار کہا کرتے تھے انھی وزراء کو ہٹایا گیا سٹار وزراء کو ہٹانا حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے الزام تراشی وزراء کاکام نہیں وزراء اور حکومت کا کام ڈیلیور کرنا اور برداشت کرنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں نے اسد عمر کے خلاف کئی شکایات کیں اسد عمر نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اسد عمر کے دور مین جتنی مہنگائی ہوئی اتنی کسی دور میں نہیںہوئی اسد عمر کے طریقہ کار میں تکبر تھاانہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم مسلم لیگ ن نافظ کر چکی تھی موجودہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم حکومت کو بچانے کیلئے ہے عمران خان کو تحفظ دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ معیشت کی حالت غیر معمولی ہے معیشت تباہی کی جانب جا رہی ہے عوام پریشان ہیں گیس کی قیمتیں 5 سال تک نہیں بڑھیں لائن لاسز کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا انہوں نے کہا کہ وزراء کی تبدیلی کا حل نہیں وزیراعظم پہلے وزراء کو اوپنر کہتے تھے انہیں ایک رات میں کارکردگی نظرآ گئی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے گروپس موجود نہین جو ایران میں حملے کریں ایسے گورپس افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں وزیراعظم کا بیان غیر سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ ایل این جی سے ملک کو 2 ارب کا فائدہ پہنچایا شیخ رشید کے ساتھ ایل این جی معائدے پر ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں حکومت کو گیس کی قیمتوں کے ھوالے سے بھی پیش کش کر چکا کہ 2 گھنٹے میں قیمتوں کا مسئلہ حل کر دوں گا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرات داخلہ اسلام آباد تک محدود ہوچکی ہے جس طرح نیب اورعدالتی نظام چل رہا ہے ایسے ملک نہیں چلے گا نیب نے ملک کو نقصان پہنچایا شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے صوبوں پرتمام جماعتیں متفق ہوں تو ہم بھی تیار ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات