Live Updates

ایران میں دہشتگردی سے متعلق وزیراعظم کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا

بیان کا مقصد غیرریاستی عناصر کی جانب نشاندہی تھا۔ ترجمان وزیراعظم آفس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 اپریل 2019 14:00

ایران میں دہشتگردی سے متعلق وزیراعظم کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2019ء) : ایران میں وزیراعظم عمران خان کا دہشتگردی سے متعلق بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم آفس نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا ایران میں بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان کامقصد غیرریاستی عناصرکی جانب نشاندہی تھا، بیان کومتنازع بنا کر پیش کرنا کسی طور پر پاکستان کی خدمت نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ غیرملکی عناصر پاکستانی زمین کا استعمال کرتے رہے ہیں جس کی کلبھوشن مثال ہے۔ ایسے ہی ایران افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پربات کررہے تھے،وزیراعظم عمران خان نے نان اسٹیٹ ایکٹرز سے متعلق بات کی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا تھا نان اسٹیٹ ایکٹرز بیرونی قوتوں کے اشاروں پر پاکستان میں کارروائی کررہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم خطے میں امن کے لیے کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم کے بیان کو کسی اور تناظر میں دیکھنا سراسرغلط تشریح ہوگی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ ایران میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان اور ایران کے مابین اختلافات بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے پر اعتماد رکھنا ہو گا اور یقین دلانا ہو گا کہ ہماری سرزمین دہشت گردی کے لیےاستعمال نہیں ہوگی۔

پاکستانی سرزمین سے متعلق فیصلہ مشترکہ اور ہمارے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ان فاصلوں کو ختم ہونا چاہئیے۔ پاکستانی عوام اور فورسز نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑی۔ نیٹو اور بھرپور فوجی طاقت کے باوجود افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا۔ عمران خان کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ انہوں نے ملکی مفاد سے ہٹ کر یہ بیان دیا تاہم اب ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے اس پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات