Live Updates

لاہور،میرا پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں میں اپنی پارٹی کی نمائندگی کر رہا ہوں ،شیخ رشید

وزیر اعظم عمران خان چور اور لیٹروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، میں اور وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کے پیچھے کھڑے ہیں،وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس

بدھ 24 اپریل 2019 21:09

لاہور،میرا پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں میں اپنی پارٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کا پی ٹی آئی کی انٹر نل سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ اپنی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چور اور لیٹروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیچھے کھڑے ہیں اور میں بھی وزیر اعظم کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف دو الگ الگ پارٹیاں ہیں جبکہ آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کی معصومیت کو کیش کروا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ چین کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ کافی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ پاکستان کا اثاثہ ہیں جبکہ اسد عمر بھی پاکستان کے اثاثے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات