ٍاعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2019 کامیابی سے جاری

E 24 اپریل کو صبح اور شام کی شفٹوں میں سائنس گروپ کا فزکس پرچہ دوم، ہوم اکنامس کا ہوم مینجمنٹ اور کامرس ریگولر و پرائیویٹ گروپس کا پرنسپل آف کامرس پرچہ دوم لیا گیا

بدھ 24 اپریل 2019 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2019ئ نویں روز بھی کامیابی سے جاری ہیں۔ آج 24 اپریل کو صبح اور شام کی شفٹوں میں سائنس گروپ کا فزکس پرچہ دوم، ہوم اکنامس کا ہوم مینجمنٹ اور کامرس ریگولر و پرائیویٹ گروپس کا پرنسپل آف کامرس پرچہ دوم لیا گیا۔ امتحانات کے نویں روز چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر انعام احمد نے اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج، ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج شاہراہ لیاقت کا دورہ کیا۔

کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سندھ سیکرٹریٹ کی سپر ویجی لینس ٹیم نے ایڈیشنل سیکرٹری نزہت فاطمہ کی سربراہی میں پروفیسر ناصر اقبال، پروفیسر شاہد عظیم، پروفیسر نعیم خالد اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کراچی شہباز علی شاہانی کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز کالج بفر زون اور گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کالجز سندھ پروفیسر قاضی ارشد حسین صدیقی اور ریجنل ڈائریکٹر کراچی سید ماجد علی پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی سپر ویجی لینس ٹیم نے ڈی جے سائنس اینڈ کامرس کالج اور آدمجی سائنس کالج کا دورہ کیا۔

بورڈ کی قائم کردہ سپر ویجی لینس ٹیموں میں ڈائریکٹر پرائیویٹ کالجز سندھ پروفیسر زاہد احمد کی سپر ویجی لینس ٹیم نے دہلی سائنس کالج اور مہران ڈگری کالج بلاک چھ ایف بی ایریا ،ڈائریکٹر انسپکشن ڈائریکٹر جنرل آفس سندھ پروفیسر مراد علی راہیموں نے اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج، پروفیسر قاسم راجپر، پروفیسر حمیدہ بانواور پروفیسر نسرین کھوڑو کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کورنگی نمبر ساڑھے تین، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن کورنگی نمبر چار اور ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج ، پروفیسر احسن خورشید، پروفیسر عذیر مدنی ، پروفیسر واصف محمد خان ،پروفیسر فرحان قاضی اور پروفیسر سلیم شہزاد پر مشتمل ٹیم نے گورنمنٹ نیشنل کالج نمبر ایک اور گورنمنٹ پی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن کالج اور tپروفیسر اسلم پرویزاور پروفیسر منیر عالم پر مشتمل ٹیم نے خورشید گرلز کالج، علامہ اقبال گرلز کالج اور گورنمنٹ بوائز کالج گلزار ہجری ، ایڈیشنل ڈائریکٹر انسپکشن پروفیسر سکینہ سموں ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایچ آر)ِ گلاب رائے نے بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ گرلز کالج اور گورنمنٹ گرلز کالج محمود آبادکا دورہ کیا۔

#