ای ایس پی این کرک انفو کا انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل آل ٹائم ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کا اعلان
ٹیم کی قیادت پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور وزیر اعظم عمران خان کے سپرد، آل ٹائم ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم میں آسٹریلیا کے 4، پاکستان اور سری لنکا کے 2 ، 2 جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا ایک ایک کھلاڑی شامل
جمعرات 25 اپریل 2019 15:15
(جاری ہے)
سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کیلئے 39 کھلاڑیوں میں سے 11 کا انتخاب کیا اور ان میں وسیم اکرم واحد کھلاڑی تھے جو تمام سلیکٹرز کا متفقہ انتخاب تھے۔
کمار سنگاکارا کا مقابلہ سینتھ جے سوریا، سٹیو واہ، کپل دیو اور اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ تھا تاہم سلیکٹرز نے سنگاکارا کو آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کیلئے منتخب کیا۔ سفید کٹ میں ورلڈ کپ کھیلنے والے 2 کھلاڑی ویو ون رچرڈز اور عمران خان آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہیں جبکہ 9 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے صرف کلر کٹ میں ورلڈکپ کے میچز کھیلے۔ 1992ء ورلڈ کپ کے ہیرو عمران خان نے اپنے ورلڈکپ کیرئیر میں 28 میچز کھیلے جس میں 35.05 کی اوسط سے 666 رنز اور 19.23 کی اوسط سے 34 وکٹیں حاصل کیں، جیوری نے عمران خان کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا۔ فاسٹ بائولر وسیم اکرم تمام سلیکٹر کے متفقہ انتخاب ہیں جن کا ورلڈکپ کیرئیر 38 میچز پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے 23.83 کی اوسط سے 55 وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے 4.04 کے اکنامی ریٹ سے 2 مرتبہ 4 اور ایک مرتبہ 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ وسیم اکرم نے 1992ء کے ورلڈکپ میں اپنی بیٹنگ اور بائولنگ کی بدولت ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایڈم گلکرسٹ نے اپنے کیرئیر کے تین ورلڈکپ کے دوران 31 میچز کھیلے جس میں 36.16 کی اوسط سے ایک ہزار 58 رنز بنائے اور 52 کھلاڑیوں کو وکٹ کے پیچھے شکار کیا، اپنے آخری ورلڈکپ کے فائنل میچ میں انہوں نے شاندار 149 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت ٹیم آسٹریلیا فائنل میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ سچن ٹنڈولکر نے بھی تین ورلڈکپ میچ میں بھارت کی نمائندگی کی اور 56.95 کی اوسط سے 45 میچز میں 2 ہزار 278 رنز بنائے۔ انہوں نے ورلڈکپ میچز میں 6 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں بھی بنائیں، ٹنڈولکر 1996 اور 2003 کے ورلڈکپ کے نمایاں بلے باز تھے اور 2011 کے ورلڈکپ میں وہ دوسرے سب سے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ رکی پونٹنگ نے تین ورلڈکپ کے 46 میچز میں 45.86 کی اوسط سے ایک ہزار 743 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ رکی پونٹنگ کی قیادت میں آسٹریلیا نے 2 ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیے اور 2003 کے فائنل میچ میں 140 رنز ناٹ آؤٹ ان کی شاندار کارکردگی تھی۔ دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویوون رچرڈ بھی آل ٹائمز ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کے دو ورلڈکپ کے 23 میچز میں 63.31 کی اوسط سے ایک ہزار 13 رنز بنائے جس میں 3 سنچریاں اور 5 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ سری لنکن سابق کپتان کمار سنگاکارا نے اپنے ورلڈکپ کیرئیر میں 37 میچز میں 56.74 کی اوسط سے ایک ہزار 532 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ آل راؤنڈر لانس کلوزنر 1999 کے ورلڈکپ کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، کلوزنر کا ورلڈکپ کیریئر صرف 14 میچز پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے 124 کی اوسط سے 372 رنز اور 22.13 کی اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کیں۔ سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن کے ورلڈکپ کیرئیر میں 17 میچز اور 32 وکٹیں شامل ہیں۔ انہیں 1996 اور 1999 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سری لنکا کی جانب سے 4 ورلڈکپ ایونٹ میں شریک ہونے والے مرلی دھرن نے 40 میچز میں 19.63 کی اوسط سے 68 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے 1996 کے پہلے ورلڈکپ میں زبردست کارکردگی پیش کی جبکہ 2003، 2007 اور 2011 کے ورلڈکپ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلوی میڈیم پیسر گلین میگرا کا ورلڈکپ کیرئیر 39 میچز پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے 18.19 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کیں اور 2 مرتبہ پانچ پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ میگرا ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر ہیں اور انہوں نے 2007 کے ورلڈکپ کے دوران ہیٹ ٹرک بھی کی۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.